نواب شاہ میں مال گاڑی کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

حادثہ کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت کا ٹریک مکمل بند ہوگیا

0 195

نواب شاہ (شوریٰ نیوز) نواب شاہ میں مال گاڑی کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثہ کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت کا ٹریک مکمل بند ہوگیا،آخری اطلاعات تک ریلوے کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع نہیں کی جاسکیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل نواب شاہ سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں 10 بوگیاں پٹڑی سے اتریں اور 30 سے زائد مسافر جاں بحق ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.