حکومت سندھ اور کاروباری تنظیموں کا فیکٹ چیکنگ کا نظام مضبوط کرنے پر اتفاق

0 25

حکومت سندھ اور کاروباری تنظیموں نے فیکٹ چیکنگ کا نظام مضبوط کرنے پر اتفاق کرلیا۔

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت بزنس فیسلٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کاروباری برادری کو درپیش میڈیا سے متعلقہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ممتاز کاروباری شخصیات مرزا اختیار بیگ، فیصل معیز، جنید نقی اور کے سی سی آئی کےضیاءالعارفین نے شرکت کی۔

اجلاس میں سندھ اور کاروباری تنظیموں کے درمیان سوشل میڈیا کی جعلی خبروں کے روک تھام کے لیے فیکٹ چیکنگ کے نظام کو مضبوط کرنے پراتفاق کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں جعلی خبروں کے کاروبار اور معیشت پر پڑنے والے اثرات پر گفتگو اور مؤثر حکمت عملی ترتیب دینے پرغور کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی خبروں کا پھیلاؤ کاروبار اور معیشت پر سنگین اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ جعلی خبروں اور غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے ذمہ دارانہ صحافت اور متعلقہ فریقین کا تعاون ناگزیر ہے۔

سینیئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صوبائی حکومت جعلی خبروں چیلنج سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ کاروباری برادری کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کاروباری برادری اور محکمہ اطلاعات کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنا ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.