سیلابی ریلوں سے متاثرین میں ریلیف کے سامان کی تقسیم

قدرتی آفات کے دوران الخدمت فاونڈیشن کا ہمیشہ سے اپنا کردار رہا ہے،اہلیان علاقہ

0 189

خاران (شوریٰ نیوز)الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرین میں ریلیف کے سامان تقسیم کی گئی اس سلسلے میں الخدمت فاونڈیشن بلوچستان کی طرف سے متاثرہ علاقوں کبدانی محلہ نزد مدرسہ دارالفیوض خاران کلاگانی محلہ شیلہ محلہ کے متاثرین میں زیر نگرانی الخدمت فاونڈیشن اور جماعت اسلامی کے صوبائی رکن مجلس شوری مولانا مجیب الرحمن ساسولی ضلعی امیر مولاناعبدالمالک حافظ شکراللہ ،انیس ساسولی ،مطیع الرحمن اور دیگر الخدمت فاونڈیشن کے رضا کار موجود تھے اس دوران علاقے کے متاثرین نے الخدمت فاونڈیشن کا اس اقدام کو سہراتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات کے دوران الخدمت فاونڈیشن کا ہمیشہ سے اپنا کردار رہا ہے اور لوگوں کے خدمات میں پیش پیش رہے ہیں اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی رکن مجلس شوری مولانا مجیب الرحمن ساسولی ضلعی امیر مولاناعبدالمالک نے کہا کہ اس مصیبت کے وقت صبروتعمل سے کام لینا چاہیے یہ اللہ پاک کی طرف سے ایک آزمائش ہیں اور اس آزمائش میں ایک دوسرے کاساتھ دینے کی ضرورت ہے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر مولانا سراج الحق نے الخدمت فاونڈیشن کے زیر نگرانی میں سیلاب ذدگان کے متاثرین کے لیے جو سامان بھیجے ہیں یہ ایک چھوٹا سا مالی تعاون ہیں اور انشااللہ الخدمت فاونڈیشن کے طرف سے جو بھی ممکن ہوگا وہ اپنے متاثرہ بھائیوں کے لیے بروقت موجود ہوگا قدرتی آفات کے دوران متاثرین کے امداد وبحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے ایسے قدررتی آفات اللہ پاک کی طرف سے ایک امتحان ہیں حکومت کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری ادارے بھی ایسے حالات میں مصیبت اور مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گی اس دوران ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہیں کہ ایسے وقت میں ہر کسی سے جو ہوسکیں متاثرین کی بحالی اور امداد کے لئے اپنا فرض سمجھ کر بڑھ چڑھ کرحصہ لے ہم انشا اللہ متاثرین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے الخدمت فاونڈیشن کا مقصد بھی ہیں کہ وہ قدرت آفات سے متاثرین کو جتنی ممکن ہوسکے ان کے لئے ریلیف کا سامان فرائم کرسکیں اور ایسے حالات میں مصیبت اور مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گی انھوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن نے شروع دن سے ریلیف کا کام شروع کیا اور دوران الخدمت فاونڈیشن کے جانب سے فری موبائل میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا ہے اور سیلاب سے متاثرہ مختلف جگہوں میں فری موبائل میڈیکل کیمپ لگایا اور سینکڑوں مریضوں کا مفت علاج ومعالجہ کراتے ہوئے مفت ادویات فراہم کی اور ساتھ ساتھ ضلع واشک میں بھی الخدمت فاونڈیشن کے جانب سے سیلاب زدگان کے لئے ریلیف کے سامان تقسیم کئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.