سپریم کورٹ: مقدمات کی جلد سماعت کے حوالے سے پالیسی تشکیل

0 108

سپریم کورٹ میں مقدمات کی جلد سماعت کے حوالے سے پالیسی تشکیل دے دی گئی۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق ضمانت اور ضمانت قبل از گرفتاری کے مقدمات کو جلد سنا جائے گا اور تمام انتخابی عذرداریوں کو سماعت کے لیے جلد مقرر کیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ جلد سماعت کی درخواست میں معقول وجہ کا ہونا لازمی ہوگا، درخواست کے ہمراہ مقدمے میں ہنگامی نوعیت کا ثبوت لف کرنا بھی لازم ہوگا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.