شہباز حکومت میں ملک سے 20 لاکھ لوگ ہجرت کرچکے ہیں: مزمل اسلم کا دعویٰ

0 106

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے موجودہ حکومت میں لاکھوں افراد کے ملک چھوڑنے کا دعویٰ کردیا۔

ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ شہباز شریف حکومت میں ملک سے 20 لاکھ لوگ ہجرت کرچکے ہیں، جب پڑھے لکھے تربیت یافتہ لوگ ملک چھوڑ چکے تو کیا خاک ترقی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ترسیلات میں اضافہ ملک کی ترقی نہیں بلکہ پستی کی نشاندہی کر رہا ہے، رواں سال جنوری میں 63 ہزار افراد نوکری کیلئے ملک سے باہر گئے، وزیراعظم اور وزرا شرمندہ ہونے کے بجائے بیروزگاری ختم ہونے کی مبارکباد دیتے تھکتے نہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.