متنازعہ ٹوئٹ کیسز: اعظم سواتی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

0 103

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے متنازعہ ٹوئٹ کیسز میں رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج محمد افضل مجوکہ نے اعظم سواتی کیخلاف متنازعہ ٹویٹ کیسز کی سماعت کی، رہنما پی ٹی آئی عدالت میں پیش نہ ہوئے، ان کی طرف سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی۔

عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 5 اپریل تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ اعظم سواتی کیخلاف ایف آئی اے میں 2 مقدمات درج ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.