عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

0 101

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے عمر ایوب اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات کی سماعت کی۔

عدالت نے دوران سماعت عمر ایوب، عامر ڈوگر اور عامر مغل کے عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے جبکہ شعیب شاہین اور بیرسٹر گوہر کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت میں بیرسٹرگوہر خان کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

دوران سماعت ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر آج بھی دلائل نہیں ہ وسکے، جس پر عدالت نے سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر خان و دیگر کیخلاف تھانہ آئی 9 میں 2 مقدمات درج ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.