حکومت بلوچستان کی گرین ٹریکٹر قرعہ اندازی کا انعقاد

0 155

تربت (شوریٰ نیوز) محکمہ زرعی انجینئرنگ بلوچستان کی طرف سے جمعہ کے روز حکومت بلوچستان کی گرین ٹریکٹر قرعہ اندازی کے تحت 4 ٹریکٹروں کی قرعہ اندازی کا صاف و شفاف عمل تربت سرکٹ ہاؤس میں کیا گیا جس میں کیچ کے مقامی 158 زمینداروں کے ناموں کی قرعہ اندازی کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر کیچ بہرام سلیم اور محکمہ انجینئر کیچ کے ڈپٹی ڈائریکٹر حاجی شفقت بلوچ کی نگرانی میں قرعہ اندازی کا یہ عمل زمینداروں کی موجودگی کیا گیا۔دریں اثناء قرعہ اندازی کے دوران عمران ولد برکت اللہ، دلاور ولد صالح محمد، مسعود احمد ولد تاج محمد اور ایک خاتون زمیندار مہناز بنت رفیق احمد کا نام نکل آئے۔اس موقع پر قرعہ اندازی کے دوران کسی بھی زمیندار کی طرف سے کوئی اعتراضات سامنے نہیں آیا اور تمام زمینداروں نے اس پر اعتماد کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.