پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کا اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ،کچھ دوائیاں بھی تجویز کیں

0 117

پمز اسپتال کے ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔

جیل ذرائع کے مطابق پیر کو پمز اسپتال کے چار ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم عمران خان کا تقریباً آدھے گھنٹے تک طبی معائنہ کیا۔

جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کو کچھ دوائیاں تجویز کی ہیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کانوں کے طبی معائنے کیلئے ڈاکٹروں کی ٹیم اڈیالا جیل پہنچی تھی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.