وفاقی حکومت کا پہلا سال مکمل، کابینہ کی کارکردگی پر خصوصی اجلاس آج ہوگا

0 104

وفاقی حکومت کا پہلا سال مکمل ہونے پر وفاقی کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس آج ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے، وزیراعظم اور کابینہ ارکان عوام کے سامنے کارکردگی پیش کریں گے۔

اجلاس میں متعلقہ وزراء، خزانہ، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں کی ایک سالہ کارکردگی پر رپورٹ پیش کریں گے۔

خصوصی اجلاس میں زندگی کے مختلف شعبوں بشمول کاروباری حضرات، چیمبرز کے نمائندگان، خواتین، طالبعلموں اور دیگر شعبوں سے شہریوں کو مدعو کیا گیا ہے تاکہ وہ اجلاس کا خود مشاہدہ کریں اور پچھلے ایک سال میں حکومتی اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ ہوں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.