پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

0 113

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کو حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ثابت اللہ نے سینیٹر فیصل جاوید کی مقدمات تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست دائر کی ہے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل ملک دانیال خان نے بتایا کہ فیصل جاوید کے خلاف اسلام آباد میں 16 ایف آئی آرز درج ہیں، ہم نے تفصیلات دے دی ہیں یہ وہاں عدالتوں میں پیش ہوجائیں۔

عدالت نے کہا کہ وفافی حکومت کے اور کیسز ہیں تو اس کی رپورٹ بھی جمع کروائیں، سپیشل پراسیکیوٹر جنرل نیب محمد علی نے کہا کہ نیب کی جانب سے ہم جواب جمع کر دیں گے۔

جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا ہم نے کل آپ کو ضمانت دی ہے اس کیس میں بھی وہی تاریخ دیتے ہیں، آپ عمرے کیلئے جائیں آپ کو گرفتار نہیں کیا جائے گا، عدالت نے فیصل جاوید کو 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت دے دی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.