زرداری سے دوبارہ دوستی کرناچاہتا ہوں اور نہ ان کے پاس وقت ہے، ذوالفقار مرزا

0 76

کراچی( شوریٰ نیوز) سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے اپنے پرانے دوست آصف زرداری سے دوبارہ دوستی سے انکار کردیا۔کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ پرانے دوستوں سے دوبارہ دوستی کے لییکسی نے کوئی کوشش نہیں کی، نہ میں زرداری سے دوبارہ دوستی کرناچاہتا ہوں اور نہ ان کے پاس اتنا وقت ہے۔ انہوں نے کہاکہ آصف زرداری سے میری دوستی ہوگئی تو بہت سیلوگوں کی نوکریاں چلی جائیں گی۔الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ابھی الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، بدین میں 8 سال پہلے اسپتال بنا تھا اب وہاں کوئی سہولت نہیں، حکومت کی پرفارمنس کا پتا کرنا ہے تو کسی بھی عام آدمی سے پوچھا جاسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.