سیاست کا مقصد خاندان والوں کونوازنا نہیں ہونا چاہیے: مفتاح اسماعیل

0 53

سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سیاست کا مقصد خاندان والوں کونوازنا نہیں ہونا چاہیے۔

نجی ٹیوی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے پہلے اپوزیشن سےمذاکرات شروع کر دیئے تھے، ڈونلڈ ٹرمپ کےبیان سےحکومت کوریلیف ملا ہے، بانی کوجب نکالا گیا توامریکا کی غلامی نامنظورکا نعرہ لگایا، عمران خان پھراسی امریکا سےآس لگا کربیٹھےتھے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کےتعلقات کسی شخص نہیں ریاست کےساتھ ہیں، امریکا کا ڈاکٹرشکیل آفریدی کی رہائی کا بھی پریشرآسکتا ہے،اگرٹرمپ کہیں گے تو شہباز شریف بانی کو رہا کردیں گے۔

سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ کسی کے پاس بھی کسی کوجیل میں رکھنےکا اختیارنہیں ہونا چاہیے، یہ اختیارصرف عدالت کے پاس ہونا چاہیے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بانی کےدس سالہ اقتدارکےپلان کی بھی باتیں سنی تھیں، تاریخ بتاتی ہےکہ فیصلےتبدیل بھی ہو جاتے ہیں، ہمارا ملک پیچھےکی طرف جارہا ہے، ہمیں اس بات کوتسلیم کرنا ہوگا کہ ملک میں غربت بڑھتی جارہی ہے، دنیا کےممالک ہم سےآگےنکل رہےہیں۔

اں کا مزید کہنا تھا کہ سیاست کا مقصد خاندان والوں کونوازنا نہیں ہونا چاہیے، سب کونظرآرہا ہے،شہبازشریف تابعدارہیں مگرڈیلیورنہیں کررہے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.