ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے علی مراد کا 2 دن میں 2 بار تبادلہ کردیا گیا

0 66

اسلام آباد ( شوریٰ نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر علی مراد کا 2 دن میں 2 بار تبادلہ کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق علی مراد کو ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیٹ بینک سرکل سے تبادلے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ایاز مہر کو تبادلے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیٹ بینک سرکل تعینات کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایاز مہر کا پہلے بھی ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیٹ بینک سرکل سے تبادلہ کیا گیا تھا تاہم اب واپس بھیج دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.