شاہراہ قراقرم پر گاڑی دریا میں گرنے سے 3 مزدور جاں بحق

0 118

شاہراہ قراقرم پر کوہستان چوچنگ کے مقام پر ٹریفک حادثے میں نجی کمپنی کے تین مزدور جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق نجی کمپنی کے مزدور کام کرنے کے بعد واپس جا رہے تھے جہاں شاہراہ قراقرم پر گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریائے سندھ میں جا گری، جاں بحق مزدوروں کی شناخت عطاء اللہ، محمد ایاز اور ظہور حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ لاشیں دریائے سندھ سے نکال کر ہسپتال منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی کے بعد آبائی علاقوں کو منتقل کر دی گئیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.