چیئرمین سینیٹ نے اعجاز چودھری، عون عباس کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے

0 101

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر اعجاز چودھری اور سینیٹر عون عباس پبی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے۔

چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر اعجاز چودھری اور سینیٹر عون عباس کے موجودہ سیشن کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری کئے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ ضروری سمجھتے ہیں کہ سینیٹر اعجاز چودھری اور سینیٹر عون عباس کی سینیٹ کے 346 ویں اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کے قواعد و ضوابط 2012 کے رول 84 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.