واہگہ بارڈر ، گنڈہ سنگھ ، سلیمانکی بارڈر پر پریڈ میں عوام کا جمِ غفیر

0 89

واہگہ بارڈر ( شوریٰ نیوز ) یوم آزادی قریب آتے ہی عوام کی واہگہ بارڈر، گنڈا سنگھ اور سلیمانکی بارڈر پر پریڈ دیکھنے کے لیے جوش و خروش میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ شام کو پرچم اتارنے کی تقریب میں منعقدہ روایتی پریڈ میں پاکستانیوں کی شرکت معمول سے بڑھ گئی ،پورے سٹیڈیم میں قومی پرچموں کی بہار،ملی نغموں کی دھن پر نوجوانوں نے رقص اور فلک شگاف نعرے لگائے۔تقریب میں ہر عمر کے لوگ کثیر تعداد میں واہگہ اور دیگر بارڈرز پہنچے جہاں شام میں تقاریب کا انعقاد ہوتا ہے،پاکستان زندہ باد کے نعروں سے سٹیڈیم گونج اٹھا ،پاکستان رینجرز کے شیر دل جوانوں کی شاندار پریڈ نے عوام کے دل موہ لیے .

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.