کشمیری خواتین کو سلام جو آزادی کیلئے سب کچھ قربان کر چکیں: مشال

0 117

کشمیر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین کو سلام جو آزادی کیلئے سب کچھ قربان کر چکی ہیں۔

یوم خواتین پر اپنے ایک پیغام میں مشال ملک کا کہنا تھا کہ آج خواتین کا دن مناتے ہوئے آنکھوں کے سامنے مظلوم ،لاچار کشمیری بہنیں ہیں ، کشمیر کی خواتین کو سلام جوآزادی کےلیے سب کچھ قربان کرچکی ہیں، یہی خواتین ہماری ہیرو ہیں اور ان سے ہی قومیں وجود میں آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا آج خواتین کے عالمی دن پر مقبوضہ کشمیر کی خواتین کو نہ بھولے ، خواتین کے کارناموں کی بات ہو رہی ہے وہیں مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عورت بھی توجہ چاہتی ہے، ہزاروں خواتین زندگی سے گئیں ،ہزاروں کے سہاگ اجڑ گئے ، لاکھوں کی عزت قربان،بیٹیاں مائیں درندگی کا نشانہ بن گئیں۔

مشال ملک نے مزید کہا کہ ان خواتین بارے بات نہ کرنا خواتین کے حقوق کے عالمی علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہے ، دنیا میں حقوق کے دن تو منائے جاتے ہیں مگر کیا مقبوضہ کشمیر کی خواتین دنیا کا حصہ نہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.