امریکی خط سےپاکستان کےخلاف سازش کےشواہد نہیں ملے،قومی سلامتی کمیٹی

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔ اجلاس میں دھمکی آمیز غیر ملکی خط کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔

0 215

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں داخلہ، دفاع، خارجہ اور اطلاعات کے وزراء کے علاوہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کیں۔ ڈی جی ایم او اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی کمیٹی اجلاس میں شریک ہیں۔ شرکاء کو نیشنل ایکشن پلان اور داخلی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیے کے مطابق امریکی خط سے پاکستان کے خلاف سازش کے شواہد نہیں ملے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے امریکی خط کے ذریعے سازش کو مسترد کر دیا۔

اجلاس کے شرکاء کو امریکا میں سابق سفیر اسد منیر کی جانب سے شرکاء کو خط کے معاملے پر بریفنگ دی گئی۔اعلامیے کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی میں دوبارہ معاملے کا جائزہ لیا گیا ، سلامتی کے اداروں نے غیر ملکی سازش کو بھی رد کر دیا۔

اعلامیہ کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے گذشتہ اجلاس کے مِنٹس بھی پیش کیے گئے۔ امریکا سے آنیوالے خط میں پاکستان کیخلاف سازش کے شواہد نہیں ملے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اینکر پرسن ندیم ملک نے اپنے پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اسٹيبلشمنٹ نے قومی سلامتی کميٹی کے منٹس ڈی کلاسيفائی کرنے کا مطالبہ کيا ہے۔

اسٹيبلمشمنٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجيد کے مراسلے سے متعلق قوم کو آگاہ کيا جائے۔ يہ بھی بتايا جائے گا کہ ملاقات ميں سيکيورٹی ايجنسيوں کی تحقيقاتی رپورٹ کيا تھی۔

اس سے قبل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا تھا۔ گزشتہ منگل کو وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی تھی، جس میں قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

آرمی چیف کی وزیراعظم شہباز شریف سے ان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلی ملاقات تھی

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے 21 اپریل بروز جمعرات کو شمالی وزیرستان کا پہلا دورہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم نے شمالی وزیرستان میں جدید یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیرستان میں دانش اسکول، میڈیکل کالج کا قیام ناگزیر ہے، علاقے میں جدید سہولتوں سے آراستہ موبائل اسپتال بھی بنایا جائے گا۔

وزیرستان آمد پر کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ رانا ثنا اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.