بلاول بھٹو نے انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کیلئے پارٹی کا الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا

0 106

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کے لیے پارٹی کا الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا۔

فوزیہ حبیب کو الیکشن بورڈ کی کنوینئر مقرر کیا گیا ہے جبکہ عامر فدا پراچہ اور سید سبط الحیدر بخاری کو بورڈ کے رکن نامزد کیا گیا ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن بورڈ کو ہدایت دی ہے کہ وہ پانچ ہفتوں میں انٹرا پارٹی انتخابات کا عمل مکمل کرے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.