صدر مملکت کا جعفر ایکسپریس آپریشن مکمل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین

0 105

صدر مملکت آصف علی زرداری نے جعفر ایکسپریس آپریشن مکمل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 21 شہریوں اور 4 ایف سی جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا، مؤثر کارروائی میں 33 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی۔

صدر مملکت نے مسافروں کو بازیاب کرانے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، آصف علی زرداری نے جام شہادت نوش کرنے پر 4 ایف سی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.