شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست، ڈی سی ایسٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری

0 115

سندھ ہائیکورٹ نے قومی شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردی۔

سندھ ہائیکورٹ کے بار بار طلب کرنے کے باوجود ڈپٹی کمشنر ایسٹ الطاف شیخ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اعجاز عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے توہین عدالت پر دونوں افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کرا کے افسران کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 21 مارچ تک ملتوی کر دی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.