دریائے سندھ سے کینالز کی بات کرنیوالے بتائیں شہریوں کو کتنا پانی دے رہے ہیں؟ خالد مقبول

0 107

وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ دریائے سندھ سے کینالز کی بات کرنیوالے بتائیں شہری علاقوں کو کتنا پانی دے رہے ہیں؟

وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کرنیوالے بتائیں کیا سندھ میں پانی کی تقسیم منصفانہ بنیاد پر کر رہے ہیں؟ زرعی پانی اہم ہے لیکن پینے کے پانی سے زیادہ نہیں، کراچی کو کیا اس کے حصے کا 37 فیصد پانی مل رہا ہے؟

خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ نہروں کے مسئلے پر تمام صوبوں کو اعتماد میں لے کر حتمی فیصلہ کرنا چاہئے، ہم نے وزارت خواہش پر نہیں جمہوریت کو کندھا دینے کیلئے لی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.