افغانستان سے جنگ لڑ کر پاکستان کو کچھ نہیں ملے گا: احمد اویس

0 103

رہنما تحریک انصاف احمد اویس نے کہا ہے کہ افغانستان سےجنگ لڑ کر پاکستان کو کچھ نہیں ملےگا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احمد اویس کا کہنا تھا کہ ہم نےافغانستان کوکیوں دشمن بنایا؟ افغانیوں کو نکالنے سے پہلے کوئی طریقہ کار طے کرنا چاہیے تھا۔

افغانستان سے جنگ لڑ کر پاکستان کو کچھ نہیں ملےگا، نگران حکومت کا کام الیکشن کرانا تھا افغانیوں کو نکالنا نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کوافغانستان سے بات کرنی چاہیے تھی، حکومت ہمسایہ ملک سے متعلق اچھے فیصلے نہیں کر رہی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.