خیبر: مدرسےکی دیوارگرنے سے 4 بچےجاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے

0 110

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں مدرسے کی دیوار گرنے سے 4 بچے جاں بحق اور 9 بچے زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کےعلاقہ مداخیل میں مدرسےکی پرانی دیوار گرگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دب کر مدرسے میں زیر تعلیم 4 بچے جاں بحق اور 9 بچے زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.