قومی سلامتی کمیٹی کا بائیکاٹ پی ٹی آئی کی سیاست کے عین مطابق ہے: عرفان صدیقی

0 112

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا بائیکاٹ پی ٹی آئی کی سیاست کے عین مطابق ہے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ صرف یہی جماعت سزا یافتہ قیدی سے ملاقات کی ضد کو انسداد دہشت گردی حکمت عملی پر ترجیح دے سکتی ہے۔

عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ قیدی بھی وہ جس نے وزیراعظم ہوتے کبھی قومی سلامتی کی کسی پارلیمانی کمیٹی میں شرکت نہیں کی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.