نگران کابینہ میں نگران وزیر داخلہ کے لیے سرفراز بگٹی ،ڈاکٹر شمشاد اختر کو وزیر خزانہ ،وزیر صنعت و تجارت کیلئے گوہر اعجاز اور تابش گوہر کو وزیر توانائی،وزارت بین الصوبائی رابطہ کیلیے شاہد آفریدی کیلئے نامزد کیا ہے۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنی کابینہ کے لیے مشاورت مکمل کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق شعیب سڈل، احسن بھون، بریگیڈیئر ریٹائرڈ مظفر رانجھا اور ستارہ ایاز،ذوالفقار چیمہ،فیصل واؤڈا، میجر ریٹائرڈ خرم حمید روکھڑی اور سلیم صافی کے نام بھی زیر گردش ہیں۔ گوہر اعجاز، جگنو محسن، ذوالفقار چیمہ کو بھی ممکنہ وزراء کی فہرست میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ جبکہ توقیر شاہ پرنسپل سیکریٹری کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے