متنازعہ بل کے خلاف اسلام آباد میں بھرپور علماء و ذاکرین کانفرنس منعقد ہوئی اسلام آباد میں پاکستان بھر سے شیعہ قومی و ملی تنظیموں کے سربراہوں، ذاکرین اور علمائے کرام کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقدہ علماء و ذاکرین کانفرنس میں یکم ربیع الاول کو اسلام آباد آنے کی کال دی گئی ہے۔
شیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بزرگ علماء و قائدین کی مشاورت سے ملت تشیع کے جانب سے متنازع بل کے خلاف مطالبات تسلیم نہ ہونے پر یکم ربیع الاول کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے گھیراؤ کا اعلان کر دیا۔
علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ یکم ربیع الاول کو پوری قوم اپنے اپنے انتظامات پر اسلام آباد آئے گی اور اس وقت تک رہیں گے جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔منعقدہ قومی علماء وذاکرین کانفرنس سے خطاب کے دوران مختلف علماء و ذاکرین کی جانب سے قومی لائحہ عمل اور حتمی اعلان کے مطالبے کیا گیا تھا۔