خیرپورناتھن شاہ : ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق

0 105

اندرون سندھ کے علاقے خیرپورناتھن شاہ میں ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ مین روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں 2 نوجوان موقع پر ہی جاں بحق، ہوگئے ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں تحصیل ہسپتال منتقل کر دی گئیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.