جنوبی وزیر ستان کے مختلف علاقوں میں آج کرفیو نافذ

0 109

خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیر ستان کے مختلف علاقوں میں آج کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

ڈی سی جنوبی وزیرستان کے مطابق کل جنوبی وزیرستان کے علاقے عزیز آباد، سرویکئی، جنڈولہ، اسمان منزہ، مکین، لدھا، مولے خان سرائے، بی بی بی رغزئی، بروند، سراروغہ میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، کرفیو امن امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر نافذ کیا گیا ہے، ضلعی حکام کا کہنا تھا کہ عوام الناس سے گزارش ہے کہ متبادل راستے اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.