صحافی وحید مراد کی درخواست ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

0 108

عدالت نے صحافی وحید مراد کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے صحافی وحید مراد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے صحافی وحید مراد کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی اورانہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔

بعد ازاں عدالت نے وحید مراد کی جانب سے مچلکے کم کرنے کی استدعا بھی منظور کرلی اور ضمانت 50 ہزار مچلکوں سے کم کر 20 ہزار روپے کردی۔

واضح رہے کہ صحافی وحید مراد کو 2 روز قبل اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.