چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت، آئی جی پنجاب، بلوچستان، سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک کو فریق بنایا
سابق وزیراعظم کی جانب سے دائر درخواست میں نیب، ایف آئی اے، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور اور اسلام آباد کو بھی فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار کے خلاف ملک بھر میں 180 سے زائد بے بنیاد ،جھوٹے فوجداری مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت دائر درخواست میں عمران خان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ درخواست گزار کو سیاسی مخالفین کی جانب سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔