بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے: وزیراعظم

0 102

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی اور عیدالفطر کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ اقتصادی، سماجی اور امن وامان کی صورتحال پرگفتگو کی گئی جب کہ اس دوران وفاقی حکومت کے بلوچستان کےلیےجاری ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو صوبےکی ترقی سے متعلق موجودہ منصوبوں کی پیشرفت سےآگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت ہرممکن تعاون فراہم کرےگی، صوبے کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور بلوچستان کی ترقی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.