کراچی میں جمعہ اور ہفتے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

0 112

محکمہ موسمیات نے شہر کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعہ اور ہفتے کو درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں جمعہ اور ہفتے کو گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے پارہ 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دن کے اوقات میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں جب کہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.