کراچی کے شہری لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے، حکومت اقدامات کیلئے تیار نہیں: منعم ظفر

0 110

امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے سائٹ سپرہائی وے فقیرہ گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر3 بچوں کی والدہ کو گولی مار کر قتل کرنے پر اظہار افسوس کیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ حکومت و قانون نافذ کرنے والےاداروں کیلئے افسوس کا مقام ہے، سٹریٹ کرائمز و مسلح ڈکیتی کی وارداتیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں، قانون نافذ کرنے والوں کی جانب سے سوائے زبانی جمع خرچ کے کچھ نہیں کیا جا رہا۔

منعم ظفرخان نے کہا کہ کراچی کے شہری اپنے پیاروں کی لاشیں اُٹھا اُٹھا کر تھک گئے ہیں لیکن حکومتی ادارے اقدامات کرنے کیلئے تیارنہیں، سانحہ کے ذمہ داروں کو گرفتار اور ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.