لاڑکانہ میں جیالوں کی وین کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 10 شدید زخمی

0 104

گڑھی خدا بخش بھٹو سے واپسی پر جیالوں کی وین کو حادثہ پیش آگیا۔

حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے، رتودیرو روڈ پر شہداد کوٹ واپس جانے والی جیالوں کی وین ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

امدادی ٹیمیوں نے جاں بحق اور زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد کے لئے ٹراما سینٹر منتقل کردیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.