پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ شایان علی کے خلاف مقدمہ درج

0 115

پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ شایان علی کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ شایان علی پر جوڈیشل آفیسر کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کا الزام ہے۔

شایان علی کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مقدمے میں بغاوت اور دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزم نے لندن میں جوڈیشل آفیسر کی ویڈیوز بنائیں اور جوڈیشل آفیسر پر حملہ کرنے کی کوشش بھی کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.