پی ٹی آئی میں مس انڈر سٹیڈنگ، چپقلش چلتی رہتی ہے: علی محمد خان

0 101

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف میں چپقلش چلتی رہتی ہے، پارٹی میں مس انڈر سٹینڈنگ ہے۔

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے پروگرام’’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقتدار کی جنگ نہیں، بیرسٹرگوہر،سلمان اکرم راجہ پارٹی کومتحد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پارٹی کے اندرونی معاملات کو باہر ڈسکس نہیں کرنا چاہئے۔

علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، پارٹی نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کی کوئی کال نہیں دی، جب پارٹی کوئی فیصلہ کرے گی تو احتجاج کریں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.