پی ٹی آئی میں کلچربن چکا ہے کسی کو گندا کرنا ہو تو اس پر اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہونے کا الزام لگا دو: شیر افضل مروت

0 38

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف میں کلچر بن چکا ہے کہ کسی کو گندا کرنا ہو تو اس پر اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہونے کا الزام لگا دو۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہا چند لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو حصار میں لیا ہوا ہے، جو لوگ پہلے میرے اور علی امین گنڈاپور کے خلاف ہوئے وہی اب بیرسٹر گوہر کے خلاف بول رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا سلمان اکرم راجا نے بیرسٹر گوہر کو ساتھ بٹھا کر ان کی تضحیک کی، کبھی ایسا فیصلہ نہیں ہوا کہ بہنیں نہیں جائیں گی تو ملاقات کا بائیکاٹ ہو گا، پہلے بہنیں نہیں گئیں تو سلمان اکرم راجا خود بھی ملاقات کے لیے چلے گئے تھے۔

بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی حوصلہ افزائی کی ہے، پارٹی میں غلط تصویر پیش کی جاتی ہے کہ بانی اسٹیبلشمنٹ سے مذکرات کے حامی نہیں ہیں۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا پی ٹی آئی کو اپنے سوشل میڈیا سے اب فیصلہ کن طور پر دو دو ہاتھ کرنا ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی شیر افضل مروت نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف میں تین پریشر گروپس ہیں، جن میں سوشل میڈیا سب سے اہم ہے، یوٹیوبرز ڈالرز کمانے کے لیے پی ٹی آئی کا جو بیانیہ بناتے ہیں اس کا نقصان پاکستان میں پارٹی اور عمران خان کو چکانا پڑتا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.