گورنر سندھ سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

0 109

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی مواقع اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے اٹلی کے قونصل جنرل کی بھی ملاقات ہوئی، اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ اٹلی سے وفود کے تبادلوں اور تجارت میں اضافے کے خواہش مند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اٹلی کے سرمایہ کار سندھ کے پرکشش ماحول سے بھرپور استفادہ کرسکتے ہیں۔

اٹلی کے قونصل جنرل نے گورنر ہاؤس میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.