کرک میں انڈس ہائی وے پر ٹریلر اور وین میں خوفناک تصادم، 10 افراد جاں بحق

0 102

کرک میں انڈس ہائی وئے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق حادثہ کرک انڈس ہائی وے پر لکی غنڈکی کے قریب پیش آیا جہاں ٹریلر اور وین میں ٹکر سے 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہےکہ ٹریلر مسافر وین پر چڑھ گیا جس کے باعث کئی مسافر پھنس گئے جب کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد سمیت ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق 10 لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.