مائنزمنرلزبل بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیرپاس نہیں ہوگا: شیخ وقاص اکرم

0 102

سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مائنزمنرلزبل بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر پاس نہیں ہوگا۔

سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عاطف خان بہت سینئرآدمی ہیں، تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے کسی کو نہیں نکالا جا رہا۔

شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ مائنزمنرلزبل پر بات کرنا فضول ہے چاہے 5 سال تک پڑا رہے، مائنز بل اس وقت تک پاس نہیں ہوگا جب تک بانی نہیں کہیں گے، صوبائی حکومت اور کابینہ کا فیصلہ ہے کہ بانی کی اجازت کے بغیر بل پاس نہیں ہوگا۔

تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت تک اسٹیبلشمنت سے پس پردہ کوئی بات ہوئی نہ ہو رہی ہے، مولانا فضل الرحمان نے ہمیں آج جواب دینا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.