جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عقیل عباسی سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں شامل

0 104

چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عقیل عباسی کو آئینی بینچ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی اکثریت نے دونوں ججز کے ناموں کی منظوری دی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جسٹس عقیل عباسی کے نام کی منظوری 8 ووٹوں کی اکثریت نے دی جبکہ جسٹس علی باقر نجفی کو 7 ووٹ ملے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے آئینی بینچز میں مزید ججز کی تعیناتی کی مخالفت کی جبکہ بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر گوہر نے بھی آئینی بینچز میں مزید ججز کو تعینات کرنے کی مخالفت کی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مخالفت میں ووٹ دینے والے اراکین کا کہنا تھا کہ آئینی بینچز میں ججز کی نامزدگی کےلیے رولز بنائے جائیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.