شہر قائد کے بہتر ہوتے حالات کو پھر خراب کرنیکی سازش کی جارہی ہے: سعید غنی

0 105

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ گمان ہوتا ہے کہ شہر کے بہتر ہوتے حالات کو ایک بار پھر ماضی کی طرح خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے عباسی شہید ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی تفتیش پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتے، عامر بھٹو ہمارے فعال کارکن اور ورکر تھے، حملہ آور ان کے دفتر آئے اور بات چیت کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا، یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے، حکومت میں رہتے ہوئے ہمارے لئے یہ واقعات باعث تشویش ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے دنوں ہمارے عہدیدار کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی تھی، اس کے قاتلوں کی نشاندہی ہوچکی ہے، امید کرتے ہیں کہ جلد اس واقعہ میں ملوث بھی قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.