بلاول نے جلسے میں جوبات کی وہ جوش خطابت میں کی، ردعمل دینے کی ضرور ت نہیں: رانا ثنااللہ

0 113

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے جلسہ عام میں جوبات کی وہ جوش خطابت میں کی اور اس پر ردعمل دینے کی ضرور ت نہیں ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ سندھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، سندھ کا ایک بوند بھی پانی چوری کا ارادہ نہیں، سندھ حکومت بات کرنے کو تیار ہے ، یہ بات وزیراعظم کے نوٹس میں لائی گئی ہے اور وزیراعظم اس معاملے پر مناسب فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول نے جلسہ عام سے جوبات کی وہ جوش خطابت میں کی، جوش خطابت میں بہت ساری باتیں ہوجاتی ہیں، بلاول نے جو کچھ کہا اس پر رد عمل دینے کی ضرورت نہیں لیکن بیانات ایک دائرے میں ہونے چاہئیں، دوسروں کی عزت و احترام ہونا چاہیے، پیپلزپارٹی بات کرنے کو تیار ہے، وزیراعظم طریقہ کار وضع کریں گے۔

وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے اپنے معاملات کو بہترکرے، جیل کے عملےسےتعاون کرے، جن لوگوں کا نام فہرست میں ہو وہی ملاقات کے لیے جائیں، دیگرکیوں چلےجاتے ہیں؟

رانا ثنا اللہ نے مزیدکہا کہ دونوں اطراف ہی معاملات کو بہتر کرنےکی ضرورت ہے، ہماری خواہش ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے معاملے پر آج کوئی ایشو نہ ہو۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.