گارڈزکو کم ازکم37 ہزار روپے تنخواہ نہ دینے پر سکیورٹی کمپنی منیجرگرفتار

0 14

اسلام آباد میں نجی سکیورٹی کمپنیوں اور گارڈز کی انسپکشن کے دوران کم ازکم37 ہزار روپے تنخواہ نہ دینے پر سکیورٹی کمپنی منیجرکو گرفتار کرلیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق بلیوایریا میں نجی دفاتر کے باہر کھڑے سکیورٹی گارڈز کی بھی انسپکشن کی گئی اور بغیرلائسنس اسلحہ استعمال کرنے والےگارڈز کو گرفتار کرلیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر تمام سکیورٹی کمپنیوں کی انسپکشن کر رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ہدایت کی ہےکہ سکیورٹی کمپنیاں تربیت یافتہ افراد کو ہی بطور گارڈ رکھیں، سکیورٹی کمپنیاں گارڈز کے اسلحہ لائسنس کی بروقت تجدید کروائیں۔

عرفان نواز میمن نے ہدایت کی ہے کہ گارڈز کی کم ازکم اجرت37 ہزار روپے ماہانہ یقینی بنائی جائے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.