مودی کو جب بھی سیاسی دباؤ آتا ایسا ڈرامہ کرتا ہے: رانا تنویر حسین

0 110

وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مودی کو جب بھی سیاسی دباؤ آتا ہے تو اس قسم کا ڈرامہ کرتا ہے۔

شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ بھارت کا خود ساختہ ہے، ہم دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان جس دہشت گردی کا شکار ہے اس میں بھارت براہ راست ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا کو اس کی زبان میں ہی جواب ملے گا، ہماری افواج دنیا کی بہترین افواج ہے، اگر انڈیا نے پانی بند کیا تو ہم اسے جنگ تصور کریں گے۔

وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ائیر لائن کے لیے فضائی حدود بند کرنے سے اسے اربوں کا نقصان ہو رہا ہے، مودی کو جب بھی سیاسی دباؤ آتا ہے تو اس قسم کا ڈرامہ کرتا ہے، پاکستان الرٹ ہے بھارت جیسا کرے گا ویسا جواب دیں گے، مودی بنیادی طور پر ایک دہشت گرد ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.