کراچی: گڈز ٹرانسپورٹرز کا آج وزیراعلیٰ اور گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان

0 112

شہر قائد کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے آج وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹرز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 11 روز سے سکھر احتجاج میں 40 ہزار کے قریب مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، دھرنوں کے باعث ٹرانسپورٹرز کا کروڑوں اور اربوں کا مال خراب ہو رہا ہے جس کے باعث وہ پریشان ہیں۔

ٹرانسپورٹرز نے مزید کہا ہے کہ آج دوپہر 3 بجے ٹرک سٹینڈ سے وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس تک ریلی نکالی جائے گی اور بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.