سندھ کےکئی مقامات پر شدید گرمی کی لہر، مئی کے پہلے ہفتے بارش کا امکان

0 104

محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں اگلے کچھ روز تک گرمی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کےکئی مقامات کو گرمی کی لہر کاسامنا ہے اور کراچی میں بھی آئندہ کچھ روز موسم گرم اور مرطوب رہنےکاامکان ہے جب کہ آج اور کل شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلتی رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ یکم مئی کومغربی ہواوں کاسلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے اور مغربی ہواؤں کا یہ سسٹم 5 مئی تک ملک پر اثر انداز رہے گا۔

محکمہ موسمیات مطابق مغربی ہواؤں کاسسٹم ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا سبب بن سکتاہے اور سسٹم کے کچھ اثرات سندھ میں بھی بارش کی صورت میں ہوسکتے ہیں جس کے سبب 2 سے 3 مئی کے دوران سندھ میں چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.