بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش کررہا ہے، پاکستان پوری قوت سے جواب دے گا: محسن نقوی

0 106

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے اور پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دے گا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس دوران پاک بھارت کشیدگی، مسئلہ فلسطین اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے میں بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دے گا۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ‏مودی مسلمان دشمن ہے، اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہوجائے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.